• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں انتہا پسندی ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جب گڑگاؤں میں ہولی کے دن کرکٹ کھیلنے پر مسلمان خاندان پر بد ترین تشدد کیا گیا۔


چالیس افراد نے مسلمان خاندان پر دھاوا بولتے ہوئے انہیں ڈنڈوں، لوہے کی راڈز، ہاکی اور پائپوں سے مارا اور پاکستان چلے جانے کی دھمکی بھی دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہولی پر کرکٹ کھیلنا ہے تو پاکستان جاؤ‘‘۔

بھارتی شہر گڑگاؤں میں گھر کے باہر کرکٹ کھیلنے پر 40 انتہا پسندوں نے ایک مسلمان گھرانے پر دھاوا بول دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا یہی ہے مودی سرکار کے بھارت کا اصل چہرہ؟

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں نے گلی میں کرکٹ کھیلنے پر تکرار پر گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا،لاٹھیوں، ہاکیوں، لوہے کے ڈنڈوں اورپائپوں سے مارا، تشدد سے اہل خانہ میں سے ایک شخص بے ہوش ہو گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو بارہا اطلاع دی، لیکن بروقت کارروائی نہیں کی گئی، تاہم ایف آئی آر درج کرنے پر پولیس نے 6 حملہ آوروں کو دھر لیا ہے۔

تازہ ترین