• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں 16 رنز سے شکست دے دی۔

کیپ ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں فتح کے ساتھ جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹ پر 180 رنز بنائے اور سری لنکا کےلئے 181رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

میزبان ٹیم کی طرف سے ہینڈرکس 65،وین ڈرڈیوسن 64 رنز کے ساتھ نمایاں اسکور ررہے جبکہ جے پی ڈومینی نے 17 گیندوں پر 33 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب میں سری لنکا کی 7 وکٹیں صرف 83 رنز پر گر گئیں، اس کے بعد فاسٹ بولر ادانا نے صرف 48 گیندوں پر 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

تاہم ادانا اپنی شاندار پرفارمنس کے باوجود ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے یوں سری لنکا 9 وکٹ پر 164رنز تک محدود رہی اور میچ 16رنز سے ہار گئی۔

جنوبی افریقا کے کرس مورس نے 3،ڈیل اسٹین اور تبریز شمسی نے 2،2 وکٹ اپنے نام کی۔

تازہ ترین