• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: لشکر گاہ میں 2 بم دھماکے، 4 ہلاک، 30 زخمی

افغانستان کے شہر لشکر گاہ میں 2 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک،30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیار پورٹس کے مطابق دونوں دھماکے لشکر گاہ کے اسٹیڈیم میں ہوئے جہاں نو روز کے حوالے سے تقریب جاری تھی۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق تقریب میں 1ہزار سے زائد افراد شریک تھے،جن میں سے 4ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

افغان حکام نے دھماکوں میں کسی سرکاری اہلکار کی ہلاکت سے متعلق تفصیل نہیں بتائی۔

مقامی حکام کے مطابق یہ بم اسٹیڈیم میں نصب تھے ان دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

تازہ ترین