• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آسٹریلیا دوسرے ون ڈے کیلئے تیار

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل (اتوار کو) شارجہ اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔

شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے میزبان پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

پہلا ایک روزہ میچ ہاتھ سے نکل جانے کے بعد دوسرا میچ بھی اسی اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا،ٹیمیں وہیں پہلے میچ والی ہوں گی جبکہ ایکشن نیا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے میچ میں فتح کےلئے تیاری مکمل کرلی ہے،کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ جو غلطی کی گئی اسے نہیں دہرائیں گے ،اچھا مقابلہ ہوگا۔

پہلے ایک روزہ میچ کے سنچری میکر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بھی دوسرا میچ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ شام 4 بجے شروع ہوگا،مہمان ٹیم کو پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین