• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں چمچماتی موٹر سائیکلوں کا سالانہ میلہ


جاپانی دار الحکومت ٹوکیومیں46ویں سالانہ موٹر سائیکل شو کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں سینکڑوں جدید بائیکس شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس شو میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگرایونٹ کا حصہ بنائی گئی ہیں جن کے علاوہ اسمارٹ بائیک ہیلمٹس ، گلوز، گلاسسزاور کِی چینزبھی موجود ہیں۔

شو میں جاپان بھر سے درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس پیش کی ہیں جبکہ پرانی بائیکس کو بھی نئی جدت کے ساتھ متعارف کروایا جارہا ہے۔

3روز تک جاری رہنے والی جاپان کی سب سے بڑی موٹرسائیکلز کی اس نمائش میں ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں جو کہ 24مارچ کو اختتام پذیر ہوگی۔

تازہ ترین