• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین خارجہ امورکی سربراہ موگرینی پیر کو پاکستان پہنچیں گی

یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان ا سٹریٹیجک ڈائیلاگ کیلئے یورپین خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی پیر کے روز پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

  ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان موگرینی تجارت، ریجنل سیکورٹی، اور باہمی تعلقات کے دیگر امور پر مذاکرات کریں گے۔

ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران مادام موگرینی کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اس حوالے سےبلجیم لکسم برگ اور یورپین یوپین یونین کیلئے سفیر پاکستان نغمانہ عالمگیر ہاشمی بھی گزشتہ روز پاکستان روانہ ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین