پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےشہید ہوش محمد شیدی المعروف ہوشو شیدی کے 176 ویں یومِ شہادت کے موقع پرانہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
برطانوی سامراج کے سندھ پر حملے کے خلاف لڑ کر جام شہادت نوش کرنے والے جرنیل شہید ہوش محمد شیدی المعروف ہوشو شیدی کو ان کی 176 ویں یومِ شہادت کے موقعے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایک چھوٹی سی فوج اور مختصر جنگی ساز و سامان سے اپنے دور کے سپر پاور کو للکار کر تاریخ میں ایک ایسا مقام حاصل کرلیا، جس پر عزت و احترام کا سورج ہمیشہ چمکتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت، دشمن کے خلاف مزاحمت اور زندگی کی آخری گھڑی تک ثا بت قدم رہنے کا نام شہید ہوش محمد ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ واقعتاً برطانوی کالونائیزیشن کے خلاف شہید ہوش محمد شیدی سے شروع ہونے والی لڑائی مختلف مراحل سے گذرتی ہوئی 14 اگست 1947 کو اختتام پذیر ہوئی۔