• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایم کیو ایم لندن کا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا

ایم کیو ایم لندن کا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا، سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم لندن گروپ نے رینجرز کی جعلی پریس ریلیز جاری کردی۔

سوشل میڈیا پر مولانا تقی عثمان پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کے حوالے سے رینجرز سے منسوب جعلی پریس ریلیز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن گروپ کی طرف سے جاری کردہ اس پریس ریلز پر 21 مارچ کی تاریخ درج ہے جبکہ مولانا تقی عثمانی پر حملہ 22 مارچ کو ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رینجرز کی جعلی پریس ریلیز عمران فاروق قتل کیس میں ملوث خالد شمیم کی اہلیہ بینا خالد نے بنائی ہے۔

ذرائع کے مطابق بینا خالد نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر رینجرز سے منسوب جعلی پریس ریلیز لگائی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بینا خالد ایم کیو ایم لندن گروپ کراچی خواتین کا متحرک کردار ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین