• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مہوش حیات کو ’غیر معمولی کارکردگی‘ تمغہ امتیاز مل گیا

پاکستان کی معروف اداکار، ماڈل و گلوکارہ مہوش حیات کو بالآخر ’غیر معمولی کارکردگی‘ پر تمغہ امتیاز مل گیا۔

تمغہ امتیاز پر بہت شور مچ رہا تھا، ایک طرف مہوش حیات کے مخالفین بہت آگے آگئے تو دوسری طرف ان کے حامی بھی پیچھے نہیں رہے۔


مہوش کے مخالفین نےجھوٹے الزامات لگائے،جن کو کوئی ثابت نہیں کر سکا، دوسری طرف مہوش کے ساتھی بھی ادکارہ کی اہمیت کو بڑھا چڑھا کر بھی پیش کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔

تقریب میں بھی مہوش کا جو تعارف ہوا، اس کے حساب سے وہ صرف معروف اداکارہ ماڈل اور گلوکارہ ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ مہوش حیات نہ صرف اینکر اور میزبان بھی ہیں بلکہ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بھی بطورمیزبان شاعر آن لائن سے کیا تھا،اس طرح ان کا تقریب میں دوسرا تعارف بھی غلط ثابت ہوا۔

مہوش کا تیسرا تعارف بھی غلط ہوا کہ وہ اس وقت پاکستانی فلموں میں سب سے زیادہ کام کرنے والی اداکارہ ہیں۔

خیر مہوش کو اب تک صرف 2کامیاب فلموں پنجاب نہیں جاؤنگی اور ایکٹر ان لاء کا کریڈٹ دیا جاسکتا ہے۔

ان کی تیسری فلم لوڈ ویڈنگ بری طرح ناکام ہوئی اور نامعلوم افراد اور جوانی پھر نہیں آنی میں ان کا کردار بہت ہی کم تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین