• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل

گوادر ( آن لائن ) گوادر میں پاکستان کا ایک نیا، سب سے بڑا اور حال میں تعمیر کیے جانے والے اسلام آباد ائیرپورٹ سے زیادہ جدید ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔سی پیک منصوبے کے تحت بتایا گیا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو رکھیں گے، منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا۔ منصوبے کی تعمیر کیلئے چین کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحت قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ائیرپورٹ ہو گا، گوادر ائیرپورٹ پر دیوہیکل بوئنگ 380 جہاز بھی لینڈ کر سکے گا۔
تازہ ترین