• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سب سے سستی ٹیلی کام خدمات کی فراہمی کیلئے 139 ملکوں میں پہلے نمبر پر

اسلام آباد(ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ’’ورلڈ اکنامک فورم کی نیٹ ورک ریڈی نیس انڈیکس رپورٹ‘‘ کے تحت سب سے سستی ٹیلی کام خدمات کی فراہمی کے لئے 139 ملکوں میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے،بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا بالترتیب8ویں 14ویں اور 35ویں نمبر پر ہیں، پی ٹی اے کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ بینڈوڈتھ کے حوالہ سے کمپیٹیٹو نیس انڈیکس رپورٹ آف ورلڈاکنامک فورم‘‘ نے ایک بار پھر پاکستان کو بھارت، بنگلہ دیش اور ایران سے اوپر دکھایا ہے،واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم پوری دنیا میں معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے سب سے زیادہ قابل اعتماد، باوثوق اور نہایت معروف ذریعہ ہے۔cable.co.ukکی جانب سے ایک جی بی موبائل ڈیٹا 1.85ڈالر ماہانہ کا تخمینہ میں پاکستان کو 33 ویں نمبر پر دکھایا گیا ہے۔
تازہ ترین