• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری فوج کا کوئی ثانی نہیں، بھارت مان لے پاکستان حقیقت ہے، صدر علوی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ہماری افواج کا کوئی ثانی نہیں، پاکستان اٹل حقیقت ہے ،بھارت کو بھی ماننا پڑیگا، تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے،پڑوسی کا رویہ امن کیلئے خطرہ ہے، ہم نفرتیں ختم کرکے خوشحالی کے بیج بونا چاہتے ہیں، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہم پرامن قوم،ماضی سےسبق سیکھ کرمستقبل تعمیر کررہے، تلخیوں اورنفرتوں کوختم کرکےخوشحالی کے بیج بوناچاہتے ہیں، ہماری اصل جنگ غربت اوربیروزگاری کیخلاف ہے، بھارت نے دھمکی آمیر پیغامات سے جنگ کی فضا پیدا کی ، ہم نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا فوری اور موثر جواب دیا،ابھرتی ہوئی معاشی قوت اور پر امن ایٹمی طاقت ہیں، دہشت گردی پر قابو پالیا،اب اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،افغانستان کے خود مختاری کی مکمل حمایت کرتےہیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ پریڈ سے خطاب میں صدر مملکت نے افواج پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکی جرات و بہادری اور بہترین حربی صلاحیتوں نے ملک کا ناقابلِ تسخیر بنادیاہے ۔ سرحدوں پر وطن کے دفاع کا فریضہ انجام دینے والوں کو سلام پیش کرتا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں حالیہ تاریخ میں اپنی قومی تاریخ کے سب سے بڑے چیلنج دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا، خطے کو امن کی ضرورت ہے، جنگ کے بجائے تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی پر توجہ دینی چاہیے، ہماری اصل جنگ غربت اور بیروزگاری کیخلاف ہے۔

تازہ ترین