• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پر بحریہ ٹاؤن کراچی میں شاندار تقریب، آتش بازی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم پاکستان کی مناسبت سے 23؍ مارچ ہفتہ کی شب بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایفل ٹاور کے مقا م شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا،بحریہ ٹائون میں منعقد تقریب میں شاندار آتش بازی کے مظاہرے نے حاضرین کیلئے یوم پاکستان کی خوشیوں کو چارچاند لگا دیئے۔ شاندار آتش بازی سے سجی تقریب کا اہتمام بحریہ ٹائون کراچی کے رہائشیوں اور انوسٹرز کی جانب سے کیا گیا تھا جس نے حاضرین پر سحر طاری کردیا۔ اس موقع پر بحریہ ٹائون کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی لائٹوں سے سجایا گیا تھا۔ تقریب میں بحریہ ٹائون کے چیف ایگزیکٹیو علی احمد ریاض ملک اور بحریہ ٹائون کےکنڑی ہیڈ شاہد قریشی بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔ آتش بازی کا دلکش مظاہرہ دیکھنے کیلئے بحریہ ٹائون کراچی کی انتظامیہ، رہائشیوں، سرمایہ کاروں اور معروف شخصیات سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دوسری جانب چند روزقبل آنے والے بحریہ ٹاؤن کے حق میں سپریم کورٹ کے مثبت فیصلہ کے بعد بحریہ ٹاؤن میں تمام مشینری اور تعمیراتی کاموں کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔ اور کسٹمرزاور انوسٹرز کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈکومدنظر رکھتے ہوئے 30؍ دسمبر تک علاوہ اتوار، ٹرانسفر آفس رات آٹھ بجے تک کھلے رکھے جائیں گے۔ کراچی میں رہائش پذیرآصف کاکہنا تھا کہ ’سپریم کورٹ کافیصلہ ہمارے لیے بہت ہی خوش آئندہ ثابت ہوا ہے اور آج پاکستان ڈے کے موقع پر اس جشن نے خوشی کا مزہ دوبالا کردیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد بحریہ ٹاؤن کے پرآسائش اور عملی لائف اسٹائل سے لطف اندوزہورہی ہے۔ بحریہ ٹاؤن ناصرف پاکستان بلکہ ایشیاء کا سب سے بڑا پرائیویٹ رئیل اسٹیٹ گروپ ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے پرائیویٹ رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ کی ڈویلپمنٹ میں مصروف عمل ہے۔

تازہ ترین