• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے کی اصلاح کیلئے معیاری فلمیں اور ڈرامے بنائے جائیں، آرمی چیف

اسلام آباد (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کے نامور فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے اچھے اور معیاری فلمیں اور ڈرامے بنائے جائیں ۔ گذشتہ روزپاکستان کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے اختتام پر آرمی چیف نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے فنکاروں جاوید شیخ ،سلیم شیخ ،ہمایوں سعید ،ایوب کھوسہ و دیگر کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔فنکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے اچھے اور معیاری ڈرامے اور فلمیں بنا ئی جائیں ۔فنکاروں ،ہدایتکاروں اور آرٹسٹوں نے آرمی چیف کو یقین دہانی کرائی کہ اچھے اور معیاری ڈرامے اور فلمیں بنائیں گے۔

تازہ ترین