• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی پائلٹ کی پاکستان میں گرفتاری کی خبر جعلی نکلی

کراچی(نیوزڈیسک)کافی عرصہ تک سوشل میڈیا پر اسرائیلی پائلٹ کی پاکستان میں گرفتاری کی خبریں سرگرم رہیں لیکن اس خبر کی کیا حقیقت ہے وہ اب سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اخبار کا جو تراشہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا وہ جعلی نکلا ،اس تراشے میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی پائلٹ پاکستان میں گرفتار ہے ، اخبار کا یہ تراشہ مارچ 2013 کا ہے جس کی سرخی میں واضح ہےکہ اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے لیفٹیننٹ کرنل نوام رون اپنے ساتھیوں سمیت مارے گئے ہیں۔

تازہ ترین