• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نواز شریف کےگردوں کا مرض اسٹیج تھری پر پہنچ گیا‘‘

لاہور(نمائندہ جنگ )مریم نواز نے کہا کہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ،انکے گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا ہے، ایک روز قبل لئے گئے خون کے نمونوں کی رپورٹس ٹھیک نہیں آئیں،نواز شریف کے گردوں کا مرض اسٹیج تھری تک پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ روزنواز شریف کے ذاتی معالج اور مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کی ،اس موقع پر جیل کے باہر کارکنوں کی بڑی تعدادبھی پہنچ گئی، مریم نواز کے استقبال اور نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہونے والے کارکن کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے گزرنے والےریلوے ٹریک پر آ گئے اورایک انجن اور مسافر ٹرین کو روک لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنمامریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نواز شریف اور شہباز شریف کی تصویر شیئر کر کے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی لکھا کہ پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں۔

تازہ ترین