• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی: گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی

کوئٹہ(این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو پیر کوہ میں نامعلوم شر پسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں کنواں نمبر 15اور 16سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کر دی ۔دریں اثناء بارکھان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا اور لاشیں میدان میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ تینوں کے ہاتھ باندھ کر پہلے تشدد کیا اور پھر گولیاں ماری گئیں مقتولین کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا پولیس کے مطابق رکھنی پولیس کو ہفتے کی صبح اطلاع ملی تھی کہرکھنی کے علاقے ضادین میں تین لاشیں پڑی ہوئی ہیں پولیس نے موپع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا پولیس نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت علم دین، نظام الدین اور رضا خان کے نام سے ہوئی علم دین اور نظام الدین دونوں بھائی تھے ۔
تازہ ترین