• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ایجنسیاں) آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی پر حملے میں اہم سراغ ملے ہیں ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،کچھ کڑیاں ملی ہیں جو میڈیا سے شیئر نہیں کرسکتے ۔ دوسری جانب مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔ سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ سید کلیم امام نے مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے کچھ کڑیاں ملی ہیں جو میڈیا سے شیئر نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین