• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس : اُنیسویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج

فرانس میں اُنیسویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج جاری رہا، شانزے لیزے سمیت دیگر اہم مقامات پر مظاہرہ کرنے پر پابندی تھی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 50سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

فرانس میں پچھلے ہفتے کے پُرتشدد مظاہرے کے بعد پیرس اور دیگر شہروں میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے، پیلی جیکٹ والوں نے پیرس کے جنوبی علاقے سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، احتجاج کرتے مظاہرین نے صدر میکروں کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پیرس اور فرانس بھر میں مظاہرین کی تعداد پچھلے ہفتے کی نسبت بہت کم رہی، پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پچاس سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ اُنتیس پر جرمانہ کیا گیا۔

فرانس میں 17نومبر سے پیلی جیکٹ مظاہرین حکومت کی پالیسیوں  کے خلاف ہفتہ وار مظاہرہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین