• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو1122میں یوم پاکستان کی پروقارتقریب کا انعقاد

پشاور(نیوزڈیسک)ریسکیو1122پشاور کے ڈسٹرکٹ آفس میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پرچم کوشائی کی گئی ،جبکہ ریسکیو افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ملک شیر دل خان نے کہا کہ یوم پاکستان کے مبارک موقع پر تمام ہم وطنوں اور اور ریسکیو اہلکاروں کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ 1940میں آج ہی کے دن ایک الگ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اور وقت نے ثابت کر دیا کہ ہے کہ ہم ہمارے اکا برین نے نہایت درست فیصلہ کیا اور اسی فیصلے کی بدولت 14اگست کو یہ آزاد مملکت وجود میں آئی ،میں اس موقع پر اپنے ریسکیو جوانوں کو مبارک با د پیش کرتا ہوں جو کہ کسی بھی حالات میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں،عوام کی جان و مال کی خفاظت کرتے ہیں۔
تازہ ترین