• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نے 6 اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے حکومت سے فنڈز مانگ لئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر نیوز رپورٹر) سی ڈ ی اے انتظا میہ نے چھ اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت سے فنڈز مانگ لئے ہیں ۔سی ڈی اے نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان منصو بوں کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) میں شامل کیا جا ئے ۔ ذ رائع نے بتا یا کہ پی ایس ڈی پی میں شمولیت کیلئے جو تر قیاتی اسکیمیں بھیجی گئی ہیں ان میں کورال چوک سے جی ٹی روڈ تک ایکسپریس وے کی توسیع و اپ گریڈیشن ، سیونتھ ہائی وے پر کشمیر ہا ئی وے کراسنگ پر انٹر چینج کی تعمیر ،آئی جے پرنسپل روڈ کی بحالی ، راول ڈیم چوک کی امپروومنٹ ، قبرستان کی تعمیر اور دیہی سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں ۔یاد رہے کہ کورال چوک سے جی ٹی روڈ تک ایکسپریس وے کی تعمیر کا منصوبہ پہلے ہی پی ایس ڈی پی کا حصہ تھا لیکن مو جودہ وزیر خزانہ اسد عمر نے سابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے کی گئی سات ارب روپے کی ایلو کیشن واپس لے لی تھی ۔ منصوبے کا پی سی ون ایکنک میں زیر غور آئے گالیکن فنڈز ایلو کیشن کے بغیر پی سی ون منظو نہیں ہوسکتا۔ کورال چوک سے جی ٹی روڈ تک سڑک کی حالت نہایت خراب ہے اور یہاں ٹریفک جام اور حادثات روز کا معمول ہے۔نائنتھ ایونیو انٹر چینج پر کشمیر ہائی وے کراسنگ پر بھی ٹریفک جام رہتا ہے ۔ آئی جے پرنسپل روڈ گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔
تازہ ترین