• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمنی پر ایک شخص قتل، شوہر نے ڈنڈوں کے وار سے بیوی مار ڈالی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت دوافرادکوقتل کر دیا گیا۔ تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل اوردوسرے کوشدیدزخمی کردیا گیا ۔ ذرا ئع کے مطابق ہفتہ کی رات کری روڈ پرڈاکٹرشعیب والی گلی میں ہارون نامی شخص نے ذاتی رنجش پرفائرنگ کردی جس سے راجہ نویدولدراجہ جہانزیب جاں بحق اور دکانداروقارشاہ شدیدزخمی ہوگیا۔تھانہ کہوٹہ کے علاقہ میرا کی ڈھوک پنگالہ میں خاوند نے بیوی کو ڈ نڈ ے مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ کہوٹہ پولیس کے مطابق ملزم ابرار احمدموقع سے فرار ہو گیا۔
تازہ ترین