• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ نیوزی لینڈ کے ذمہ دار صیہونی امریکی تھنک ٹینک ہیں، حامد موسوی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ کے ذمہ دار صیہونی امریکی تھنک ٹینک اور بش سے ٹرمپ تک امریکی صدور ہیں جنہوں نے سوویت یونین کے خاتمہ کے بعد اسلام فوبیا کی آبیاری کی۔ امریکہ کے نائن الیون لندن کے سیون سیون سے بھارت کے ممبئی و پلوامہ حملوں تک تمام ڈراموں کے پس پردہ ایک ہی سازش کارفرما تھی ،دنیائے کفر اسلام دشمنی میں متحد جبکہ تو حید کے پرستار پارہ پارہ ہو چکے ہیں اوآئی سی اپنی سمت گم کرچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سوویت یونین کے زوال کے بعد صہیونی دانشوروں نے امریکی عوام کا لہو گرم رکھنے کیلئے عالم اسلام کو متصادم قوت کے طور پر پیش کیا ۔آغا حامد موسوی نے کہا کہ اوآئی سی کے اجلاس میں اسلام فوبیا پھیلانے والوں کے ساتھ ساتھ بھارت و اسرائیل پر حکمران دہشت گرد سوچ کی بھی کھل کر مذمت کرنی چاہئے تھی ۔
تازہ ترین