• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج رئیسانی ملک کیلئے شہید ہوئے،ستارہ شجاعت ملنا اعزاز ہے،نوابزادہ جمال

کوئٹہ (آن لائن) نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید ملک اور قوم کی خاطر لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ میرے والد کو ستارہ شجاعت ملنا بہت بڑااعزاز ہے ،پاکستان کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان اور بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتیں، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے‘ پاکستان ایک حقیقت ہے اور ہم زندہ و تابندہ آزاد قوم ہیں، بھارت کو یہ تسلیم کرنا ہوگا، ان کی قیادت کی تنگ نظری ہوگی اگر وہ ہمیں 1947ء کے نظریات اور تصورات کی عینک سے دیکھیں، یہ خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے، خطے کو امن کی ضرورت ہے‘ ہمیں جنگ کی بجائے تعلیم‘ صحت اور روزگار کی فراہمی پر توجہ دینی چاہیے‘ ہماری اصل جنگ غربت اور بیروزگاری کے خلاف ہے ہم ذمہ دار قوم ہیں، ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل تعمیر کررہے ہیں، ہم تلخیوں اور نفرتوں کو ختم کرکے خوشحالی کے بیج بونا چاہتے ہیں، ہم جمہوری ملک ہونے کے ناطے لڑائی پر یقین نہیں رکھتے، ہر مسئلے کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، اس ضمن میں بھارت کا رویہ نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ رہا جس کی وجہ سے خطہ امن کے مسلسل خطرات سے دوچار ہے۔
تازہ ترین