آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 14؍رمضان المبارک 1440ھ20مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے دفاع اور بقاء کیلئے قوم ہر قربانی کیلئے تیار ہے،تحریک انصاف

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں الگ حیثیت رکھتا ہے ،یہ ملک ہزاروں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا جس کی قیامت تک حفاظت کریں گے،ملک کی بقاء اور دفاع کے لئے ہر قربانی کے لئے قوم تیار ہے ، یہ بات پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم حسین وردگ ، مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی ، سینئر نائب صدر نوابزادہ امین اللہ رئیسانی ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر منیر بلوچ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے ہفتہ کو پی ٹی آئی بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے یوم پاکستان کی مناسبت سے موٹر سائیکل اور کار ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، قبل ازیں ائیرپورٹ سے ریلی نکالی گئی ،جس کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب پہنچے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ 23 مارچ ہمیں تجدید عہد کی یاد دلاتا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قوم نے ایک ملک حاصل کرنے کا عہد کیا جس میں وہ کامیاب ہوئے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں ، ہم دنیا کی واحد قوم ہیں جس نے دہشت گردی کے خلاف جانی و مالی قربانی دی اور بے پناہ حوصلے سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو ناکام

بنایا ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں