آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍رمضان المبارک 1440ھ 23؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی سلامتی و خودمختاری کیلئے قوم ایک پیج پر متحد ہے،ایم ڈبلیو ایم

کوئٹہ (این این آئی) مجلس وحدت مسلمین کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ یوم قرار داد پاکستان ہمارے بزرگوں کی محنت اور لا زوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔مملکت خدا داد پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہمیں تمام مسلکی نسلی اور لسانی تعصبات سے بالا تر ہوکر دھرتی ماں کی تعمیر و ترقی کیلئے مخلصانہ انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا چاہئے،ہم سب نے مل کر ملک کی تعمیر و ترقی اور اس کے دفاع کیلئے کام کرنا ہوگا۔پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ہر محب وطن پر واجب ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کیلئے پوری قوم ایک صف پر متحد ہے ۔ آج پاکستانی قوم، یوم پاکستان ان حالات میں منا رہی ہے کہ پاکستان کے دشمن اس کی سالمیت اور آزادی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور وہ اسے ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، لیکن فرمودات بانی پاکستان اور پاکستانی عوام کے عزم و حوصلہ کے پیش نظر یہ حقیقت عیاں ہے کہ پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں