آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل18؍ذوالحجہ 1440ھ20؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ جیالوں کے لئے قید و بند کی صعوبتیں جھیلنا کوئی نئی بات نہیں پھانسیاں کوڑے ہماری سیاسی تربیت کا بنیادی حصہ ہیں ثابت قدمی کے ذریعے ہم وقت کے فرعونوں کیخلاف برسرپیکار رہے ہیں ملکی بقاء و سالمیت ہو یا بحالی جمہوریت ہماری سیاسی تاریخ پر پوری قوم نازاں ہے جمہوریت مخالف قوتوں سے مسلسل نبردآزما رہنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی ایک جماعت ہی نہیں بلکہ ایک تحریک کا روپ دھار چکی ہے صادق عمرانی نے کہا کہ جمہور ہی ہماری بقاء کو ضمانت فراہم کرتا ہے اسی حقیقت کا ادراک رکھتے ہوئے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے جام شہادت نوش کیا ان کی اس بے لوث قربانی کی لاج رکھتے ہوئے ہم نے مفاہمتی سیاست کو بنیاد فراہم کی اور لاکھ اختلافات کے باوجود میاں نواز شریف کی حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے میں بھر پور معاونت فراہم کی تاکہ جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھا جاسکے اور اس جمہور دوستی کی ہمیں بہت بڑی قیمت چکانی پڑی صادق عمرانی نے کہا کہ نظریہ ضرورت کے تحت مسلط کی جانے والی تبدیلی سرکار جہاں سیاسی اقتدار کو پامال کردینے پر تلی بیٹھی ہے وہاں مہنگائی بے روزگاری‘ غربت افلاس میں اضافے اور قوم پر عرصہ حیات

تنگ کردینا چاہتی ہے تاکہ وہ ان کیخلاف چلائی جانے والی کسی تحریک کا حصہ نہ بن پائیں۔

کوئٹہ سے مزید