• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انفرااسٹرکچر منصوبے میں شامل

اٹلی نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انفرااسٹرکچر منصوبے میں شمولیت کی تصدیق کردی، جی سیون میں شامل اٹلی چینی منصوبے میں شامل ہونے والا مغربی یورپ کا پہلا ملک بن گیا۔

چینی صدر ژی جن پنگ کے تین روزہ دورہ اٹلی کے دوران ہفتے کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں روم کی شمولیت کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

اس موقع پر اٹلی کے نائب وزیراعظم ڈی مائیو نے کہا کہ یہ تجارتی نوعیت کے معاہدے ہیں، آج میڈ ان اٹلی کی فتح کا دن ہے، اٹلی جیتا ہے اور اطالوی کمپنیاں جیتی ہیں، معاہدے سے اٹلی کی معیشت مستحکم ہوگی۔

چینی صدر کے دورے میں اطالوی کمپنیوں نے دو اعشاریہ پانچ بلین یوروز کے معاہدے کیے ہیں جن کا حجم مستقبل میں بیس ملین یوروز تک پہنچ جائے گا۔

دوسری جانب امریکا نے اٹلی کو خبردار کیا ہے کہ یہ معاہدے چین کے لیے حساس ٹیکنالوجی تک رسائی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

تازہ ترین