• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی: شکاری قبیلے کا گاؤں پر حملہ، 115افراد ہلاک

مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گاؤں پر حملے میں 115افراد ہلاک ہو گئے۔

شکاری قبیلے نے مقامی گاؤں پر حملہ کر کے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور تمام گھروں کو آگ لگا دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، صورتحال پر قابو پانے اور امدادی کاموں کے لیے متاثرہ علاقے میں فوج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مالی کے اس علاقے میں قبائلی جھگڑے معمول کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین