• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے، کاروباری اور تجارتی مراکز بند رکھے جائیں گے۔

بھارت کے ریاستی جبر کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے، حریت قیادت کی اپیل پر کاروباری اور تجارتی مراکز بند رکھے جائیں گے۔ احتجاج کے خدشے کے باعث قابض سیکورٹی فورسز نے سیکورٹی مزید سخت کردی ہے۔

حریت قیادت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کی جماعتوں پر پابندی کشمیریوں کی جدوجہد کے خلاف بھارت کا انتقامی حربہ ہے،جبر و تشدد کی بھارتی کارروائیاں کشمیریوں کو جُھکا نہیں سکتیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے گرفتار حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت ’جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ‘ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ ریاستی کریک ڈاؤن کے دوران بھارت اس سے پہلے وادی میں جماعت اسلامی پر بھی پابندی لگا چکا ہے۔

تازہ ترین