• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کرائسٹ چرچ، اریب کی میت صبح 11بجے روانہ ہوگی

سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے سیداریب کی میت آج صبح 11 بجے نیوزی لینڈسے پاکستان روانہ کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والی دہشت گردی میں شہیدہونے والے سید اریب کی میت پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 11 بجے نیوزی لینڈ سے پاکستان روانہ کی جائے گی۔

اریب کی میت امارات کی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے کراچی لائی جائے گی۔

پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالمالک کا کہنا ہے کہ میت کل صبح 10 بجے کراچی پہنچائے جانے کا امکان ہے، اریب کی میت کو لے کر ان کی کمپنی کاملازم پاکستان آئےگا۔

تازہ ترین