• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار

پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم ہے۔

محکمہ موسمیات نےکوئٹہ،ژوب،قلات،مکران،ڈی جی خان،ملتان، سکھر،لاڑکانہ اوربہاولپورمیں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم کافی تبدیل ہوگیا ہےجبکہملتان شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کمالیہ،میاں چنوں ،چیچہ وطنی میں بھی ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

 ادھر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میںکہیں بادلوں کا گھیر ا تو کہیں ٹھندی ہوا چلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

تازہ ترین