• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گزشتہ حکومت نے ریلوے پرکوئی توجہ نہیں دی‘

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ریلوے پرکوئی توجہ نہیں دی، مگر عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے۔

درگئی میں سفاری ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ریلوے پرکوئی توجہ نہیں دی مگرہم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم ٹرین مارچ کرنے جارہے تھے تو اجازت نہیں دی گئی، لیکن بلاول بھٹو نےٹرین مانگی تو ہم نے فری ٹریک دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کرپشن کے خلاف باہر نکلتا تو وہ قومی ہیرو ہوتا، مگر بلاول اپنے والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کر رہا ہے۔

تازہ ترین