• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہول گاندھی مسلمانوں پر تشدد کرنے والوں پر برس پڑے

کانگریس رہنما راہول گاندھی گڑگاؤں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس پڑے۔

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی’گڑ‘ نامی گاؤں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس پڑے کہاکہ ’آر ایس ایس اور بی جے پی سیاسی قوت حاصل کرنے کے لیے نفرت اورتعصب پھیلارہے ہیں۔‘

راہول گاندھی نے کہا کہ چوکیدارکے روپ میں چورسب کچھ چوری کرکے لے جائے گا ،عوام اپنے لیے نہیں تو اپنے بچوں کے لیے کھڑے ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے گڑگاؤں میں ہولی کے دن کرکٹ کھیلنے پر مسلمان خاندان پر بد ترین تشدد کیا گیا۔ تقریباً 40 افراد پر دھاوا بولتے ہوئے انہیں ڈنڈوں، لوہے کی راڈز، ہاکی اور پائپوں سے ماراگیا۔

اس کے علاوہ انہیں دھمکی بھی دی گئی کہ’ہولی پر کرکٹ کھیلنا ہے تو پاکستان جاؤ‘۔

تازہ ترین