• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنزہ میں بھی یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا

ملک بھر کی طرح ہنزہ میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا گیا۔

سبز ہلالی پرچموں سے سجے میدان میں رسہ کشی اور پولو کے مقابلوں کا انعقاد ہوا ،ہنزہ بھر سے 10 ٹیموں نے رسہ کشی کے مقابلوں میں حصہ لیا اور خوب زور آزمائی کی۔

ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی موجود تھے جو اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے گلگت بلتستان کی عسکری قیادت میجر جنرل احسان محمود سمیت دیگر حکام نے شرکت کیجیتنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔

تازہ ترین