• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی: سی این جی اسٹیشن میں دھماکہ، 2 جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سی این جی اسٹیشن کے کمپریسر کی لائن میں دھماکا ہونے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سی این جی اسٹیشن  کے کمپریسر کی لائن میں دھماکا ہوگیا جس کے باعث  سی این جی اسٹیشن میں آگ لگ گئی، واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں کئی افراد سی این جی اسٹیشن کے کمرے میں پھنس گئے۔

تازہ ترین