• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بلاول نے حماقت سے سارا کیرئیر تباہ کرلیا‘

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی زندگی کی ایسی حماقت کی جس سے سارا سیاسی کیرئیر تباہ ہوگیا۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے ایک بار پھر اپنی لفظی گولہ باری کا رخ بلاول بھٹو زرداری کی طرف موڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کی سیاست نیست و نابود ہوچکی ہے،وہ کرپشن کے خلاف باہر آتے تو قومی ہیرو ہوتے لیکن اب زیرو ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ’برڈ لور‘ ہوں کسی کی جان لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جھاڑو پھر کر رہے گا،یہاں چور رہے گا یا پھر چوکیدار رہے گا۔

تازہ ترین