افغان صوبےقندوزمیں افغان اوراتحادی فورسزکےفضائی حملوں میں13 شہری جاں بحق ہوگے۔
افغان حکام اور قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن صفی اللہ امیری کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں خواتین اور بچےبھی شامل ہیں،افغان حکام نے مزید بتایا کہ حملےجمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب کیے گئے۔
ادھر ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ نیٹوکی جانب سےقندوزمیں شہریوں کی ہلاکت پرکوئی ردعمل نہیں دیاگیا۔
خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ صوبہ قندوزاورہلمند میں طالبان اورافغان فورسزکےدرمیان کئی روز سےجھڑپیں جاری ہیں اور جنگ میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔اس سے قبل جمعہ کو ایک حملے کے دوران دوامریکی فوجی بھی مارے گئے تھے۔