آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا 26 کے بجائے25 مارچ کو نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جعلی اکائونٹس کیس کی تحقیقات کےسلسلے میں کل (پیر) قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعلیٰ سندھ کو 26 مارچ ( منگل) کو پیش ہونے کا خط لکھا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے درخواست کی تھی کہ انہیں ایک دن قبل یعنی 25 مارچ کو پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

نیب نے سید مراد علی شاہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ایک روز قبل ہی پیشی کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کل نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پیش ہوں گے،نیب ٹیم ان سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔

نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پیشی کے موقع پر وفاقی پولیس سے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

قومی احتساب بیورو کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کررہے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید نے کہا کہ وفاقی پولیس کے ایک ہزار جوان تعینات کیے جائیں گے اور پولیس کے ساتھ معاونت کیلئے رینجرز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

ایس پی سٹی سیکورٹی انتظامات کی سربراہی کریں گے اور نیب اولڈ ہیڈکوارٹر کے گرد سیکورٹی کے 3 حصار بنائے جائیں گے۔

گزشتہ دنوں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی منی لانڈرنگ کیس میں نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں