• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں انتخابات: نتائج کا اعلان آج ہوگا

تھائی لینڈ میں 2014 کی فوجی بغاوت کے بعد ملک میں پہلی دفعہ عام انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

نو گھنٹوں کی ووٹنگ کے بعد ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع ہوگا جس کے بعد الیکشن کمیشن آج شام ابتدائی نتائج کا اعلان کرے گا۔

پانچ کروڑ دس لاکھ سے زائد ووٹرز عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔عوام کے ووٹوں سے تھائی لینڈ کے ایوان زیرین کے 500 ارکان کا انتخاب ہوگا۔

جس کے بعد منتخب ا رکان سینیٹرز کے ساتھ مل کر نئے وزیراعظم کو منتخب کریں گے۔وزارت عظمٰی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے 68 نمائندے میدان میں ہیں۔

تازہ ترین