کراچی میٹرک بورڈ آفس نے ملتوی کیے گئے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کانیا شیڈول جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کےاعلامیے کے مطابق میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات صبح ساڑھے 9 بجے سے شروع ہو کر دوپہر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہیں گے۔
نویں اور دسویں جماعت جنرل سائنس گروپ کے امتحانات کا وقت دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان 25 مارچ سے کیا گیا تھا تاہم محکمہ تعلیم کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کے باعث امتحانات ملتوی کر دیئے گئےتھے۔