آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 20؍رمضان المبارک 1440ھ26؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سُپر لیگ جیتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا کوئٹہ میں شاندار استقبال کیا گیا۔

چیمپئن ٹیم نے پاکستان ڈے اپنے شہر میں منایا، کپتان سرفراز احمد سے مداحوں نے ملاقات کی، پی ایس ایل کے گانے پر کھلاڑیوں نے ہلہ گُلہ کیا۔


پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزجب اپنے شہر پہنچی تو کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، ٹیم بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال کی خصوصی دعوت پر وہاں گئی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کے ہمراہ اپنے مداحوں سے ملاقات کی ۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا شاندار استقبال ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم آئندہ بھی جیت کر اسی طرح قوم کو خوشیاں دیتی رہے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں