• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ تشویشناک ہے،مولانا انوارالحق

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سینئر نائب صدر اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم مولانا انوار الحق نے کہا ہے کہ مولانا مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ تشویشناک ہے، مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد مفتی محمد تقی عثمانی پر حملہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ العلوم اسلامیہ بنوری ٹائون میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ کے میڈیا کورڈینٹر مولانا طلحہ رحمانی،مولانا سلمان الحق حقانی و دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین