• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹائون میں باراتی پولیس موبائل ، خواتین بھی سوار تھیں

کراچی (ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاون گلشن بہار میں باراتی پولیس موبائل نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون گلشن بہار میں ہفتہ کی شب ایک انوکھی بارات دیکھی گئی ۔بارات میں شامل پولیس موبائل میں ملزمان نہیں بلکہ باراتی سوار تھے۔پولیس موبائل میں خواتین بھی موجود تھیں جبکہ کچھ باراتیوں نے موبائل پر لٹک کر بھی سفر کیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس موبائل سیکورٹی زون ٹو کی موبائل ہے اور ایک پولیس اہلکار کے ولیمے میں یہ موبائل استعمال کی گئی۔واضح رہے کہ ضلع غربی جیسے حساس ضلع میں پولیس موبائلز پر فائرنگ کے سینکڑوں واقعات ہو چکے ہیں جس میں درجنوں پولیس اہلکار شہید بھی ہوئے۔ایک طرف پولیس موبائلوں کی کمی کے باعث ملزمان کو رکشہ اور ٹیکسی میں لے جایا جاتا ہے اور دوسری جانب پولیس موبائل بارات میں استعمال کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے سندھ پولیس کے ترجمان سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے واقعہ کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ ایس پی سیکورٹی زون ٹو شبیر بلوچ سے رابطہ کیا گیا تاہم انکی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔
تازہ ترین