• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ترقی پختونوں کے بغیر ممکن نہ تھی،سعید غنی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی میں سب کا بھرپور کردار ہے لیکن یہ ترقی پختونوں کے بغیر کسی صورت ممکن نہیں تھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 26 مارچ سے ٹرین مارچ کررہے ہیں اس لئے میری خواہش ہے کہ پختون برادری بھی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کو 26 مارچ کی صبح 9.00 بجے کینٹ اسٹیشن پر ر وانہ کرنے پہنچیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کورنگی میں نجی ہال میں اندڑ ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین حاجی ولی خان،مرکزی صدر سار گل خان، صوبائی صدر خان محمد خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ و دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔
تازہ ترین