• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات وواقعات،9 افراد جاں بحق،5 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق،5 زخمی ہوگئے،ایک شخص کی لاش ملی،نوجوان نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوا، تفصیلات کے مطابق سائٹ بی کے علاقے ضیاء موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں محمد نذیر شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا،گڈاپ سٹی تھانے کی حدود گڈاپ کاٹھور موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 50سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ، ہاکس بے روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 28سالہ بلاول ولد عیسیٰ نے دم توڑ دیا ، حب ریور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 6سالہ فضاءدختر غلام حسین اور 29سالہ غلام حسین شدید زخمی ہو گئے جن کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں نے دم توڑ دیا ، جو کہ باپ بیٹی تھے ، سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے مین 35سالہ نا معلوم شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا ، غریب آباد انڈر پاس کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 30سالہ نامعلوم شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا ، منگھو پیر نادرن بائی پاس کے قریب سے گزرنے والی ندی میں نہاتے ہو ئے 26سالہ اسماعیل ولد سرفراز ڈوب گیا ، امدادی ٹیم نے لاش نکال کر عباسی اسپتال منتقل کی ،متوفی کا آبائی تعلق چکوال سے تھا، گلشن اقبال بلاک نمبر ایک ضیاء الحق کالونی سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا ، ڈاکٹرز نے وجہ موت طبعی قرار دی ہے ،پولیس نے لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ہے ۔‎
تازہ ترین