• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہیم اشرف کو آرام دینے کا فیصلہ،امارات سے وطن بلالیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لئے سینئراور فرنٹ لائن کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل رائونڈر فہیم اشرف کو متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے مزید تین میچوں میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہیں وطن واپس بلالیا گیا ہے۔ وہ پیر کو وطن واپس پہنچیں گے، ان کی واپسی اور آرام دینے کا فیصلہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کی مشاورت سے کیا گیا ہے، بورڈ نے امارات میں ٹیم کے ساتھ پانچ فاسٹ بولرز کی موجودگی کی وجہ سے ان کے متبادل کے طور پر کسی کھلاڑی کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، فہیم اشرف نے اتوار کے میچ میں حصہ لیا اور بیٹنگ میں انہوں نے 14رنز بنائے، آ سٹریلیا کے خلاف باقی تین ایک روزہ میچز 27 ،29 ،31 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین