• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حسنین کاون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو، حیدرآباد میں اہل خانہ خوش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد حسنین اتوار کو پاکستان کی جانب سے ون ڈے کیپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ وہ ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے حیدر آباد کے چوتھے کھلاڑی ہیں، ان سے قبل فیصل اطہر، شرجیل خان اور رضوان احمدکو یہ اعزاز
حاصل ہے، محمد حسنین پاکستان کے 222 ویں ون ڈے پلیئرہیں۔ محمد حسنین کی قومی ٹیم میں شمولیت پر ان کے گھر پر حیدر آباد میں مداحوں نے جشن منا یا ان کے والدین کو مٹھائی کھلائی۔ محمد حسنین نے کہا کہ انہیں اپنے خواب کی تعبیر مل گئی، جس کے پیچھے والدین، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کی رہنمائی شامل ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں مبارک باد دی۔ حسنین کا کہنا ہے کہ کپتان اور ساتھی کھلاڑیوں نے میری بھر پور حوصلہ افزائی کی۔
تازہ ترین