• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: 10 لاکھ افراد کا بریگزٹ منسوخ کرکے دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ

لندن (آئی این پی) لندن کی سڑکوں پر 10 لاکھ افراد نے احتجاج کر تے ہوئے بریگزیٹ کو منسوخ کرکے دوبارہ نئے عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم تھریسا مے کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ یورپی یونین سے نکلنے یا نہ نکلنے کی با ت دوبارہ پوچھی جائے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق لندن میں بریگزٹ کے خلاف لاکھوں شہریوں نے احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرین برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج کی مخالفت کرتے ہوئے ایک نئے عوامی ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وسطی لندن میں لاکھوں افراد سڑکوں پرنکل آئے اور بریگزٹ کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر برطانوی حکومت اپنی سوچ تبدیل کرے اور بریگزٹ کا فیصلہ عوام پر چھوڑا جائے کے نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ "برطانیہ یورپی یونین سے نکلے یا نہ نکلے "، یہ بات برطانیہ والوں سے دوبارہ پوچھی جائے۔ کامیاب مظاہرے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شہر کی چوک، چوراہوں اور گلیوں میں سر ہی سر نظر آئے۔ مظاہرہ کرنے والوں میں میئر لندن صادق خان اور حزب اختلاف لیبر پارٹی کے نائب رہنما ٹام واٹسن بھی شامل تھے۔

تازہ ترین