• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رہنما یونس آفریدی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب

لندن ( پ ر) ایسٹ لندن میں 79ویں یوم پاکستان منانے کی شاندار تقریب کا اہتمام یونس آفریدی جنرل سیکرٹری پی پی پی ایسٹ لندن نے کیا۔ تقریب سے ابرار میر سنیئر نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ نے خصوصی خطاب کیا اور قرارداد پاکستان 23مارچ 1940ء کے حوالے سے روشنی ڈالی تاکہ نوجوان نسل کو تاریخ سے آگاہی رہے۔ ابرار میر نے بانی پاکستان قائداعظم، علامہ اقبال، آل انڈیا مسلم لیگ کے پچیس مجلس آملہ کے ارکان اور دیگر اہم رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہم مسئلہ کشمیر پر قراردادوں کی پاسداری اور عمل داری کرائے۔ پاکستانی آج بھی کشمیر کے بغیر پاکستان کو نامکمل سمجھتے ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اسلاف کی پیروی کریں اور چاہے کسی بھی پارٹی میں رہیں مگر سب سے بڑھ کر پاکستان کی بات کریں اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب میں محسن باری صدر پیپلزپارٹی برطانیہ، آصف خان صدر پیپلز یوتھ یورپ، اسد نواز نائب صدر پیپلزپارٹی گریٹر لندن، ولید خان پی ٹی آئی، عمران خان پی ٹی آئی، ضیااللہ عوامی نیشنل پارٹی، عبداللہ خان مسلم لیگ ن، فیصل خان پی ٹی آئی، حیدر علی، نجیب اللہ خان اور دیگر شخصیات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں یوم پاکستان 23مارچ کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
تازہ ترین